مرکزی مواد پر جائیں
پاکستان ایڈیشن اتوار، ۲۰ ستمبر ۲۰۲۶ لائیو نیوز روم آر ایس ایس
Advertisement
22 میڈیا انٹرنیشنل اردو

لبنانی وزیر داخلہ کی ’اہم ملاقاتوں‘ کے لیے پاکستان آمد

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار پیر کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

لبنانی وزیر داخلہ کی ’اہم ملاقاتوں‘ کے لیے پاکستان آمد
22 میڈیا انٹرنیشنلعالمِ اسلام ڈیسک
عالمِ اسلام22 میڈیا خبر
شیئر
مختصر

پاکستان کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار پیر کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

عالمِ اسلام
22 میڈیا رپورٹعالمِ اسلام
۲ منٹ مطالعہ

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ اس دورے کے دوران پاکستانی قیادت کے ساتھ ’اہم ملاقاتیں‘ کریں گے۔

یہ پیش رفت مشرق وسطیٰ میں کئی ماہ سے جاری امریکہ ایران تنازعے کے دوران سامنے آئی ہے، جس میں اسرائیل نے لبنان میں ایران کی حامی تنظیم حزب اللہ پر حملے کیے ہیں۔

Advertisement

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مارچ سے اب تک ان حملوں میں 4300 سے زائد افراد جان سے جا چکے ہی۔

پاکستان نے، جو مشرق وسطیٰ کے بحران میں ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، بحران کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی قیادت کی اور جون میں ایک عبوری امن معاہدہ کرانے میں کامیاب رہا۔

پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر لبنانی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار کا استقبال کیا، pic.twitter.com/d7Xpb8Cy40۔

پاکستانی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ’لبنان کے وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement

’دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم بات چیت کی جائے گی۔‘۔

دفتر خارجہ کے ایک اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ یہ پیش رفت اکتوبر میں روم میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات سے قبل سامنے آئی ہے، جن میں سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی ثالثی میں طے پانے والے سکیورٹی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)۔

اہلکار نے کہا کہ معاہدے پر مسلسل عمل درآمد ’لبنان کی خودمختاری اور اسرائیل کی سکیورٹی بحال کرنے کا واحد قابل عمل طریقہ ہے۔‘۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنانی اور اسرائیلی سفیر اگلے ہفتے واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔

اطالوی دارالحکومت میں مذاکرات کا ساتواں دور اہم علاقائی مسائل پر کسی پیش رفت کے بغیر اگست میں ختم ہو گیا تھا۔

پبلشر22 میڈیا انٹرنیشنل
ادارتی معیاردرستگی · تصحیح · جوابدہی
کوریج ڈیسکعالمِ اسلام
قارئین کی گفتگو

تبصرے اور رائے

مہذب اور موضوع سے متعلق گفتگو میں حصہ لیں۔ ذاتی حملوں، نفرت انگیزی اور اسپیم سے گریز کریں۔

۰تبصرے
22 میڈیا کمیونٹی

اپنی رائے شامل کریں

آپ کی ای میل شائع نہیں کی جائے گی۔ ضروری خانے نشان زد ہیں۔

زیادہ سے زیادہ ۵۰۰۰ حروف

تبصرہ جمع کر کے آپ ہماری کمیونٹی ہدایات سے اتفاق کرتے ہیں۔