Skip to content
Pakistan Edition Monday, September 21, 2026 Live newsroom RSS
Advertisement
22MEDIA INTERNATIONAL اردو

ریاست مخالف سرگرمیاں، سو سرکاری ملازم برطرف: بلوچستان حکومت

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی 12 ستمبر، 2026 کو کوئٹہ میں صحافیوں کو بریفنگ دے رہے ہیں (وزیراعلیٰ ہاؤس)

ریاست مخالف سرگرمیاں، سو سرکاری ملازم برطرف: بلوچستان حکومت
22MEDIA INTERNATIONALHealth & Science Desk
Health & Science22MEDIA STORY
Share
IN SHORT

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی 12 ستمبر، 2026 کو کوئٹہ میں صحافیوں کو بریفنگ دے رہے ہیں (وزیراعلیٰ ہاؤس)

Health & Science
22MEDIA REPORTHealth & Science
2 min read

حکومت بلوچستان نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مختلف محکموں کے 100 سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا، جن میں صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں کے 95 اساتذہ بھی شامل ہیں۔

حکومت بلوچستان نے سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر قسم کی سیاسی، تنظیمی اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

Advertisement

پاکستانی صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ایک گروپ نے ہفتے کو حکومت بلوچستان کی دعوت پر کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سعودی عرب سے انہیں آن لائن بریفنگ دی۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں۔

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں دی گئی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کے خلاف محکمہ داخلہ بلوچستان نے متعدد کارروائیاں کیں اور تحقیقات کے بعد الزامات ثابت ہونے پر 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے معاون بابر یوسف زئی نے بتایا کہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی اور ریاست مخالف بیانیے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا ’سرکاری مراعات لینے کے باوجود پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔‘۔

Advertisement

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)۔

بابر یوسف زئی کے مطابق برطرف ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں جبکہ مزید دو اساتذہ کے خلاف کیسز زیرِ التوا ہیں۔

انہوں نے بتایا محکمہ صحت کے تین ملازمین سمیت پانچ سرکاری ملازمین کو ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر برطرف کیا گیا۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان کے جاری اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کالجز و ہائر ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز میں کسی بھی قسم کی تقریب، تنظیمی سرگرمی یا اجتماع کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی بھی تنظیم یا گروپ کی جانب سے کوئی تقریب یا سرگرمی منعقد نہیں کی جا سکے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار افراد کے خلاف بی ای ای ڈی رولز کے تحت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

PUBLISHER22Media International
EDITORIAL STANDARDAccuracy · Corrections · Accountability
COVERAGE DESKHealth & Science
Reader Conversation

Comments & Discussion

Join a respectful, on-topic conversation. Personal attacks, hate speech and spam may be removed.

0comments
22MEDIA COMMUNITY

Join the conversation

Your email will not be published. Required fields are marked.

Up to 5,000 characters

By posting, you agree to our community and moderation guidelines.