خطاب میں وفاقی وزیرِ صحت و ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں بھرپور پاور شو کرے گی، اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان میں انتظامی ری اسٹرکچرنگ کی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل کا کنٹرول پاکستان کے عام شہریوں کے ہاتھ میں آنا چاہیے، صوبوں نے 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات اور وسائل کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔
چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے ملک بھر میں نئے صوبوں کےلیے سڑک پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ موجودہ نظامِ حکومت کے باعث عام پاکستانیوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے، 79 سال سے یہ نظام ملک میں غدار پیدا کر رہا ہے اور اپنے ہی لوگوں کو اپنی فوج سے لڑوا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں کتے کے کاٹنے، کھلے گٹروں میں گرنے اور ڈمپرز کی زد میں آ کر بچے اور شہری جان سے جا رہے ہیں، جبکہ اسپتالوں میں غلط سرنج کے استعمال سے ایڈز پھیل رہا ہے۔
مصطفیٰ کمال کے مطابق سڑکوں پر موبائل چھیننے کے دوران نوجوان قتل ہو رہے ہیں، کراچی کے نوجوانوں کے لیے کوئی سرکاری روزگار نہیں اور کوٹے پر بھی کوٹہ نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ جب شہر کے کوٹے کی بات آتی ہے تو جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں فروخت کر دی جاتی ہیں۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا ہے کہ پُرامن احتجاج کا حق ضرور ہے، مگر کچھ شرائط بھی ہیں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کہتے ہیں ججز 3 مہینے کی چھٹیاں کرتے ہیں، کس نے کہا کہ ججز 3 ماہ کی چھٹی کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت، خاص طور پر رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعلیٰ کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھنے سے دنیا بھر میں ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
حب کے قریب گڈانی کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔

Pakistan · World · Independent Digital Newsroom

Comments & Discussion
Join a respectful, on-topic conversation. Personal attacks, hate speech and spam may be removed.