Skip to content
Pakistan Edition Tuesday, September 22, 2026 Live newsroom RSS
Advertisement
22MEDIA INTERNATIONAL اردو

ایشیا کپ: انڈین خواتین ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار

دبئی میں انڈین خواتین ٹیم نے 13 ستمبر کو ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی (انڈین کرکٹ/ فیس بک)

ایشیا کپ: انڈین خواتین ٹیم کا بھی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
22MEDIA INTERNATIONALSports Desk
Sports22MEDIA STORY
Share
IN SHORT

دبئی میں انڈین خواتین ٹیم نے 13 ستمبر کو ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی (انڈین کرکٹ/ فیس بک)

Sports
22MEDIA REPORTSports
2 min read

انڈین خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو دبئی میں ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

فائنل میں انڈیا نے سری لنکا کو شکست دی مگر جب ٹرافی لینے کی باری آئی تو پہلے پریزنٹیشن 40 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوئی اور اس کا اختتام بھی سری لنکن ٹیم کی جانب سے رنرز اپ ایوارڈز پر ہی ہوا۔

Advertisement

یہ اقدام گذشتہ سال مردوں کے ٹورنامنٹ میں انڈین ٹیم کے اسی طرح کے فیصلے کا تسلسل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہیں۔ انڈین ٹیم کی جانب سے ٹرافی کی تقریب میں انہیں نظرانداز کرنا دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان خراب سیاسی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

گذشتہ سال انڈیا اور پاکستان کے درمیان مختصر فوجی تنازع بھی ہوا تھا، جو تقریباً مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا۔

دونوں ممالک باہمی طور پر کرکٹ سیریز نہیں کھیلتے اور صرف آئی سی سی اور اے سی سی کے غیر جانب دار مقامات پر ہونے والے ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اترتے ہیں۔

انڈین ٹیم کے کوچ امول مزومدار نے صحافیوں کو بتایا کہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ انڈین کرکٹ بورڈ نے کیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’ہم اس فیصلے پر قائم ہیں۔ ہمارے لیے یہ ٹورنامنٹ ختم ہو چکا ہے۔ ہم چیمپیئن ہیں، اور ہمارے لیے یہی کافی ہے۔‘۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم متحد ہیں۔ مجھے اس پوری ٹیم کے ہر فرد پر فخر ہے، جس میں سپورٹ سٹاف اور کھلاڑی سب شامل ہیں۔‘۔

روئٹرز نے اس معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل سے تبصرے کی درخواست کی ہے۔

گذشتہ سال بھی ایسا ہی ہوا تھا جب انڈیا نے ستمبر میں دبئی میں پاکستان کو شکست دے کر مردوں کا ایشیا کپ فائنل جیتنے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

اس وقت ٹرافی کی تقریب ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئی اور بالآخر ٹرافی انڈین ٹیم کو دیے جانے سے عین قبل تقریب ختم کر دی گئی۔

PUBLISHER22Media International
EDITORIAL STANDARDAccuracy · Corrections · Accountability
COVERAGE DESKSports
Reader Conversation

Comments & Discussion

Join a respectful, on-topic conversation. Personal attacks, hate speech and spam may be removed.

0comments
22MEDIA COMMUNITY

Join the conversation

Your email will not be published. Required fields are marked.

Up to 5,000 characters

By posting, you agree to our community and moderation guidelines.