Skip to content
Pakistan Edition Monday, September 21, 2026 Live newsroom RSS
Advertisement
22MEDIA INTERNATIONAL اردو

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات سے پورٹ قاسم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری

پورٹ قاسم کی کارگو ہینڈلنگ 45 ملین ٹن سے بڑھ کر 47 ملین ٹن تک پہنچ گئی

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات سے پورٹ قاسم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری
22MEDIA INTERNATIONALWorld Desk
World22MEDIA STORY
Share
IN SHORT

پورٹ قاسم کی کارگو ہینڈلنگ 45 ملین ٹن سے بڑھ کر 47 ملین ٹن تک پہنچ گئی

World
22MEDIA REPORTWorld
2 min read

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پورٹ قاسم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے اور کارگو ہینڈلنگ میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

پورٹ قاسم کی کارگو ہینڈلنگ 45 ملین ٹن سے بڑھ کر 47 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بحری راستوں میں مطلوبہ گہرائی برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ڈریجنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بہتر پورٹ آپریشنز کے ساتھ کسٹمز کلیئرنس کے نظام میں بھی اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ پورٹ قاسم پر فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سے شفافیت میں اضافہ اور کلیئرنس کا عمل مزید مؤثر ہوا ہے۔

فیس لیس اسیسمنٹ کے بعد فی گڈز ڈیکلریشن ریونیو کلیکشن 6.8 ملین سے بڑھ کر 7.9 ملین روپے ہو گئی ہے۔ اصلاحات کے مثبت نتائج کے باعث پورٹ قاسم کی عالمی سطح پر کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری سامنے آئی ہے۔

ورلڈ بینک کے کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس میں پورٹ قاسم کو گزشتہ 5 سال میں دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔ بہتر پورٹ آپریشنز، شفاف نظام اور صنعتی روابط سے پورٹ قاسم پاکستان کی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز بن رہا ہے۔

عظیم سپوت صوبیدار قیصر رحیم شہید کی یاد آج بھی زندہ، تیسری برسی پر خراجِ عقیدت۔

ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل۔

Advertisement

تاجر برادری کا فیصل آباد ڈویژن کو الگ صوبہ بنانے کا مطالبہ۔

چھچھ انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق۔

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک۔

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو پورٹ قاسم کی کارگو ہینڈلنگ 45 ملین ٹن سے بڑھ کر 47 ملین ٹن تک پہنچ گئیوزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پورٹ قاسم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے اور کارگو ہینڈلنگ میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔پورٹ قاسم…۔

n

22 میڈیا انٹرنیشنل — پاکستان، دنیا اور اہم موضوعات کی دو لسانی ڈیجیٹل نیوز روم کوریج۔

PUBLISHER22Media International
EDITORIAL STANDARDAccuracy · Corrections · Accountability
COVERAGE DESKWorld
Reader Conversation

Comments & Discussion

Join a respectful, on-topic conversation. Personal attacks, hate speech and spam may be removed.

0comments
22MEDIA COMMUNITY

Join the conversation

Your email will not be published. Required fields are marked.

Up to 5,000 characters

By posting, you agree to our community and moderation guidelines.